ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے فوجیوں نے کہ جن کو سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد حاصل تھی، کل مشرقی بحرین میں واقع ابو سیبع گاؤں میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام گزشتہ چھ ماہ سے پرامن مظاہرے کر کے ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن آل خلیفہ کی شاہی حکومت نہ صرف ان کو کچل رہی ہے بلکہ یہ حکومت سعودی عرب اور اردن کے فوجیوں اور پاکستانی پٹھوؤں کو اپنے ملک میں بلا کر بحرین کے انقلابی عوام کو ان کے مقاصد میں ناکام بنانے کے درپے ہے۔........... /169
2 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269456
بحرین کی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔